12 اکتوبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…ہالی ووڈ کے صفِ اول کے ہدایتکار ٹم برٹن کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم فرینکن وینی(Franken weenie)کے پریمیئر سے لندن فلم فیسٹیول کا آغازکردیا گیا ہے۔لندن کے لیسسٹر اسکوائر پر ہوئے شاندار ریڈ کارپٹ پریمیئر میں فلم کے ہدایت کار اور فلم ساز سمیت مختلف کرداروں کیمکالموں کے لیے اپنی آواز دینے والے اداکار بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ فرینکن وینی برٹن کی اپنی ہی1984کی شارٹ فلم کا ریمیک ہے جس میں انہوں نے ایک بچے کو اپنے پالتو کتے کی موت کے بعد اُسے سائنس کی طاقت سے دوبارہ زندہ کرتے دکھایا ہے۔فرینکن وینی اپنی نوعیت کی پہلی بلیک اینڈ وائٹ موشن فلم ہے جسے5اکتوبر کو3Dٹیکنالوجی کے ساتھ سینما گھروں کی زینت بنایا گیاہے۔