Time 30 جولائی ، 2021
کھیل

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی ایک اور ایتھلیٹ ایونٹ سے باہر ہوگئیں

اس ایونٹ میں 81 سوئمر نے شرکت کی جبکہ بسمہ خان کا نمبر 56واں رہا —فوٹو:فائل
اس ایونٹ میں 81 سوئمر نے شرکت کی جبکہ بسمہ خان کا نمبر 56واں رہا —فوٹو:فائل

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی ایک اور ایتھلیٹ ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

 ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے اور  ویمنز  سوئمنگ کی 50 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی بسمہ خان نےحصہ لیا، ان کی ٹائمنگ 27 اعشاریہ ساتھ آٹھ سیکنڈز رہی۔

 اس ایونٹ میں 81 سوئمر نے شرکت کی جبکہ  بسمہ خان کا نمبر 56 واں رہا۔

بسمہ خان کی ناکامی کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی ایتھلیٹس کے باہر ہونے کی تعداد 6 ہوگئی۔

اولمپکس مقابلوں میں اب پاکستان کے4 ایتھلیٹس باقی بچے ہیں جو آنے والے دنوں میں ایکشن میں نظرآئیں گے ۔

یکم اگست کو پاکستان کے 2  شوٹر خلیل اختر اور غلام بشیر 25 میٹر ریپڈ فائیر میں حصہ لیں گے اور نجمہ پروین 2 اگست کو 200 میٹر ریس میں حصہ لیں گی جبکہ   4 اگست کو پاکستان کے میڈل کی آخری اُمید ارشد ندیم جیولن تھرو میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ ٹوکیواولمپکس میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔

مزید خبریں :