پاکستان
12 اکتوبر ، 2012

حکمرانوں نے متاثرین تربیلا ڈیم کے لیے کچھ نہیں کیا،بابر نواز

بنکاک …عرفان صدیقی…متحدہ مجلس عمل کے مقتول رہنما اورخیبر پختونخوا کے سابق وزیر اختر نواز خان کے صاحبزادے اور حلقہ ہری پور این اے 19 سے آزاد امیداوار بابر نواز خان نے کہا ہے کہ تمام حکمرانوں نے تربیلا ڈیم سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیئے کچھ نہیں کیا جس سے مایوس ہوکر آزادانہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، انھوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ تھائی لینڈکے دوران جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بابر نواز خان نے کہا کہ پانچ لاکھ سے زائد متاثرین ڈیم آج بھی اپنے حق کے لیئے در بدر پھر رہے ہیں، جنکی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے تربیلا ڈیم سے ایک سو سے زائد گاوں زیر آب آئے تھے ۔انکے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے میرے والدقتل ہوئے، جن کے قاتلوں کو آج تک گرفتار نہیں کیا گیا، بابر نواز خان نے کہا کہ انکو کئی سیاسی جماعتوں نے ٹکٹ کی آفر کی ہے تاہم وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے ہی الیکشن لڑ کر اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کریں گے۔

مزید خبریں :