پاکستان

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال مخصوص نشست پر رکن آزاد کمشیر اسمبلی منتخب

محمد اقبال کے والدین آزاد کشمیر سے ہجرت کرکے برطانیہ آئے تھے— فوٹو: مرتضیٰ شاہ
محمد اقبال کے والدین آزاد کشمیر سے ہجرت کرکے برطانیہ آئے تھے— فوٹو: مرتضیٰ شاہ

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال المعروف مو اقبال اوورسیز کی مخصوص نشست پر آزاد کشمیر قانون ساز ااسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔

انگلینڈ کے شہر اسٹوک آن ٹرینٹ کے رہائشی محمد اقبال کے وزیراعظم عمران خان سے پرانے مراسم ہیں اور وہ پی ٹی آئی یو کے سمیت کئی چیپٹرز کے مالی معاملات کی نگرانی کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دے رہے ہیں۔

محمد اقبال کے والدین آزاد کشمیر سے ہجرت کرکے برطانیہ آئے تھے۔ انہوں نے 17 برس کی عمر میں ٹائلز کی جس شاپ پر فرش صاف کرنے سے نوکری کا آغاز کیا بعد میں اپنی محنت سے اسی کے منیجر بنے۔

محمد اقبال نے ٹائل ماؤنٹین کمپنی بناکر اپنا بزنس شروع کیا اور اب سالانہ ٹرن اوور 60 ملین پاؤنڈ اور 300 افراد پر مشتمل عملہ کام کرتا ہے۔

پی ٹی آئی یو کے کے انفارمیشن سیکرٹری جابر فاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا برطانیہ کے ورکر پر اعتماد کرنا، ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

مزید خبریں :