05 اگست ، 2021
پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے خود کا شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ اسرا بلگیج سے موازنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند سیلفیز پوسٹ کیں اور ساتھ ہی اس پر کیپشن لکھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔
نوشین کی پوسٹ پر ایک صارف نے انہیں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ سے تشبیہ دی جس کے بعد صارف کے کمنٹ کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
صارف نے ان کے کیپشن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ شاید آپ کو اسرا بلگیج (حلیمہ سلطان) کی طرح کہیں گے۔
نوشین کو صارف کا تبصرہ کچھ پسند نہیں آٰیا اور انہوں نے جواب دیا کہ معذرت کے ساتھ دوست، مجھے نہیں پسند کوئی میرا موازنہ کسی اور اداکارہ سے کرے، میں جو ہوں خوش ہوں، میں صرف اپنے ساتھ مقابلہ کرتی ہوں۔