انٹرٹینمنٹ
13 اکتوبر ، 2012

ہارر فلم’ 1920ایول ریٹرنز ‘کے گانے’ اُس کا ہی بنانا‘کی وڈیو جاری

 ہارر فلم’ 1920ایول ریٹرنز ‘کے گانے’ اُس کا ہی بنانا‘کی وڈیو جاری

ممبئی…این جی ٹی…فلمساز، ہدایت کار ورائٹر وکرم بھٹ کی آنے والی ہارر فلم1920ایول ریٹرنز(1920: Evil Returns)کے نئے گانے’اُس کا ہی بنانا‘کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس رومانٹک گانے کی موسیقی چیرانتن بھٹ نے دی ہے جس میں فلم کے ہیروآفتاب شیودسانی اور ہیروئن ٹیا باجپائی کو دکھایا گیا ہے۔ایک شاعر کو جھیل کے کنارے ملنے والی بیہوش لڑکی،لڑکی کی شناخت اور گمشدہ یاداشت اور اسکے بعد رونما ہونے والے ڈراؤنے حادثات کے گرد گھومتی اس فلم کو وکرم بھٹ نے تحریر کیا ہے جسکی ہدایتکاری بھوشن پٹیل نے دی ہے۔شاندار ویژول ایفکٹس اور ڈراؤنے مناظر سے بھرپور وکرم بھٹ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 1920ایول ریٹرنز2نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :