انٹرٹینمنٹ
13 اکتوبر ، 2012

ہالی ووڈ:جیمز بونڈ دنیاکے با اثر ترین مر دوں میں سر فہرست

ہالی ووڈ:جیمز بونڈ دنیاکے با اثر ترین مر دوں میں سر فہرست

ہالی ووڈ …این جی ٹی…ہالی ووڈ فلم سیریز بونڈ007کا مشہور کردارجیمز بونڈبر طا نوی شہزادے ولیم اور امریکی صدر باراک اوباما کو پیچھے چھو ڑتے ہو ئے دنیاکے بااثر ترین مر دوں کی فہر ست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔ ایک مشہور ویب سا ئٹ کے تحت کر ائے گئے سر وے میں5لاکھ افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا جسکے تحت جیمز بونڈ پہلے،دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ جمیکا کے یوسین بولٹ دوسرے جبکہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن تیسرے نمبر پر آ ئے ہیں ۔حیرت انگیزطور پر عوامی رائے کے تحت مر تب کی گئی پچا س با اثر ترین مر دوں کی اس فہرست میں امریکی صدر باراک اوباماٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہیں بنا پائے اور11ویں نمبر پر موجود ہیں۔فہرست میں موجود دیگر اہم ترین ناموں میں سوئمنگ کے میدان میں سب سے کامیاب پیراک مائیکل فلپس12ویں،بیٹ مین کے فلمسازکرسٹوفر نولان15ویں،پرنس ولیم20ویں،جے زی22ویں،امریکی صدارتی امیدوار مٹی رومنی24ویں،ٹینس اسٹار اینڈی مرے33ویں اورفلمساز جیمز کیمرون41ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :