13 اکتوبر ، 2012
لندن …این جی ٹی…لندن میں آنجہانی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کے فن سے متا ثر ہوکرایک منفردسرکس شو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔Cirque du Soleil نامی عالمی شہرت یافتہ سرکس گروپ نے اس شوکیلئے تما م پر فارمنس اور کر تبوں کو مائیکل جیکسن کے مقبول گانوں پر انھیں کے ڈانس اسٹائل میں تیار کیا ہے۔ اپنی طرز کے اس منفرد سر کس شو کوچار چاند لگانے کیلئے 64 بین الاقوامی ڈانسرز،میوزیشنز اور ایکرو بیٹس(Acrobats) حصہ لے رہے ہیں۔اس شو کے ذریعے ہر کھلاڑی مائیکل جیکسن کا روپ دھا ر کر نا صرف انھیں خراجِ تحسین پیش کر رہا ہے بلکہ ان کے گا نوں پر اپنی مہارت کے کمالات کا مظاہرہ دکھا کر لو گوں سے داد بھی وصول کر رہے ہیں۔