Time 09 اگست ، 2021
پاکستان

فردوس عاشق کے ملاقات کیلئے کئی جتن، وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر کی طرف چلتے ہوئے مؤقف سنا

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو کئی جتن کرنے پڑگئے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے کئی ملاقاتیں کیں اور تقریب میں بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کئی جتن کیے اور وہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے گورنرہاؤس کی انتظارگاہ میں منتظر رہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گورنرہاؤس کے کمرے سے نکلے تو فردوس عاشق نے ملاقات کی کوشش کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے فردوس عاشق اعوان کو ملاقات سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرکی طرف جاتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہوں نے چلتےچلتے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا مؤقف سُنا۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق نے شکوہ کیا کہ میرےساتھ پنجاب میں یہ کیا ہوا؟ اس پر   وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ کوبہترپتا ہوگا، میں نے توپہلے ہی آپ کوبڑی مشکل سے بھجوایا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 

اس سے قبل وہ وزیراعظم عمران خان کی بھی معاون خصوصی برائے اطلاعات رہ چکی ہیں۔

مزید خبریں :