14 فروری ، 2012
ایڈیلیڈ…تین ملکی سیریز میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ ٹائی ہوگیا، 50 اوورز کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے 9 وکٹ پر 236 رنز بنائے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دنیش چندی مل کے 81 اور کپتان مہیلا جے وردھنے کے 43 رنز کی بدولت سری لنکا نے 9 وکٹ پر 236 رنز بنالئے، ونے کمار نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں گوتم گمبھیر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے سری لنکا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، گمبھیر 91 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، اختتامی اوورز میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ، آخری دو اوورز میں بھارت کو جیت کے لئے 24 رنز درکار تھے ، لیکن صرف ایک رنز کی کمی سے بھارتی ٹیم فتح سے محروم رہی، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 236 رنز بناکر میچ ٹائی کردیا، تھیسارا پریرا اور لسیتھ ملنگا نے دو دو وکٹ حاصل کیں، دھونی نے ناقابل شکست 58 رنز بنائے۔