14 فروری ، 2012
اسلام آباد…قومی اسمبلی نے 20ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ۔ اسپیکر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے 20ویں ترمیم کا بل پیش کیا تاہم قائد حزب اختلاف چوہدی نثار نے مشاورت کے بغیر قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے پر اعتراض کیا جسے دور کرنے کے لئے ایوان کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی اور اتفاق رائے کیلئے بل کی منظوری کی کارروائی کو 15منٹ کے لئے موخر کردیا گیا۔20ویں ترمیم کی منظوری اور اس پر اتفاق رائے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات ہو ئے،مذاکرات میں حکومت کی جانب سے خورشیدشاہ،نویدقمرشامل ہوئے،جبکہ اپوزیشن کی طرف سے چودھری نثار،زاہدحامداورایازصادق شریک ہوئے اور اتفاق رائے کے بعد 20ویں آئینی ترمیم کو قومی اسمبلی میں متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔