14 فروری ، 2012
نئی دہلی…سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے ملزم کمل چوہان نے اعتراف جرم کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں کمل چوہان نے میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کیا۔ریاست ہریانہ کے قصبہ Panchkula میں ایک عدالت نے کمل کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔وکیل استغاثہ کے مطابق کمل چوہان کو ایک مبینہ ملزم اور ایک عینی شاہد کے جانب سے نام ظاہر کیے جانے پر گرفتار کیا گیا۔ چوہان کو بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 12 فروری کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے گرفتار کیا تھا۔18فروری 2007کو لاہور اور نئی دہلی کے درمیان چلنے والی ٹرین سمجوتہ ایکسپریس میں بھارتی علاقے پانی پت کے قریب دھماکہ ہوا تھا اور 68 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔