01 ستمبر ، 2021
لاہور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا اور زیادتی کا ایک کے بعد ایک واقعہ سامنے آ رہا ہے۔
تازہ ترین واقعہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پیش آیا جہاں 2 لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق 3ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کیا اور گجرپورہ لائے جہاں انہوں نے کرول کھاٹی میں واقع فیکٹری میں لے جا کر دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاہور میں زیادتی کے ایک کے بعد ایک واقعے نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔