02 ستمبر ، 2021
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب اسلام آباد پہنچ گئے، وہ جمعے کی دوپہر طورخم بارڈر کا دورہ کریں گے۔
برطانوی حکومت کے ذرائع نے جیو نیوز کو تصدیق کی ہے کہ ڈومینک راب کے ساتھ دیگر برطانوی حکام بھی طور خم بارڈر کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طور خم سرحد کے دورے کا مقصد افغان مہاجرین کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے، افغان مہاجرین کی مدد کیلئے برطانیہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
ڈومینک راب پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان کا دورہ مکمل کر کے ڈومینک راب برطانوی حکام کو افغان مہاجرین کے بارے میں بریف کریں گے۔