پاکستان
16 اکتوبر ، 2012

لاہور: ڈاکووٴں نے منی ایکس چینجرسے ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ لی

لاہور: ڈاکووٴں نے منی ایکس چینجرسے ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ لی

لاہور…لاہورکے مصروف شادمان کالونی چوک میں ڈاکووٴں نے سرِشام منی ایکس چینجر کو ایک کروڑ روپے سے زائد رقم سے محروم کر دیا، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔اوکاڑہ کے منی ایکس چینجر افضال نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے ڈرائیورکے ہمراہ لاہورسے رقم لیکر واپس جا رہا تھا،جب ان کی گاڑی شادمان کالونی اشارے پر رْکی،تو پیچھا کرنے والی سفید کار میں سے نکل کرڈاکووٴں نے ان پرحملہ کردیا،ڈاکووٴں نے پہلے راڈمار کر ان کی گاڑی کا اگلے دروازے کا شیشہ توڑا،انہوں نے مزاحمت کی توڈاکووٴں نے فائرنگ کرتے ہوئے رقم والا بیگ چھین لیااور سب کے سامنے فرارہوگئے،افضال کے مطابق بیگ میں ایک کروڑ30لاکھ روپیتھے،،پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔

مزید خبریں :