16 اکتوبر ، 2012
لاہور… لاہورمیں دھرم پورہ کے محنت کش کے آنگن میں چار ’پھول ‘ کھل اٹھے ۔ بیک وقت چار بچوں کی پیدائش پر ننھیال اوردودھیال خوشی سے نہا ل ہوگئے۔ کراچی میں محنت مزدوری کرنے والے ندیم کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی۔ موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی اس کی اہلیہ نے دولڑکوں اوردولڑکیوں کو جنم دیا جس پر ننھیال اور ددھیال میں خوشی کے لڈو پھوٹ رہے ہیں۔ بچوں کی نانی کا کہنا ہے کہ وہبہت خوش ہوئے ہیں ،تایا اور چچا خوش ہوئے ہیں ، داددی بھی بہت خوش ہوئی ہے۔ ایک بچی کا وزن بہت کم ہے ، اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ڈاکٹر کا کہنا کہ وزن کم تھا ایک اعشاریہ چھ کلو گرام اسکو آبزرویشن کے لئے نرسری مین رکھا گیا ہے ، ویسے تو وہ ٹھیک ہے اورل فیڈ پر ہے پرسوں تک اسے بھی شفٹ کردینگے۔ نومولود بچے جب روتے ہیں تو انکی نانی زندگی کی نئی رمق محسوس کرکے خوشی سے سرشار ہوجاتی ہیں۔