15 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹانے کہا ہے کہ گوانتانامو بے سے کسی ایسے طالبان کو رہا نہیں کریں گے جو ہمارے خلاف دوبارہ ہتھیار اٹھا لے۔امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی طور پر اس بات کے پابند ہیں کہ ایسے کسی قیدی کو رہا نہ کیا جائے جو امریکی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے منظور کردہ قانون کے مطابق انھیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ گوانتا نامو سے رہا کیا جانے والا کوئی شخص دوبارہ دشمن سے نہ جا ملے۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ گوانتانامو میں قید ایسے طالبان کو رہا نہیں کیا جائے گا جو دوبارہ امریکا کے خلاف جنگ میں حصہ لے سکے۔