Time 11 ستمبر ، 2021
پاکستان

فراڈیوں نے قومی ہیروز کو بھی نہ بخشا، طلحہ طالب سے لاکھوں روپے ہتھیالیے

فراڈيوں نے قومی ہیروز کو بھی نہیں بخشا اور وفاقی وزیر کا پرسنل اسٹاف بن کر اولمپئن سے لاکھوں روپے ہتھیالیے۔

فراڈیوں نے وفاقی وزير کا پرسنل اسٹاف بن کر کوہ پیما شہروز کاشف اور اولمپئن طلحہ طالب سے ٹیلی فون پر رابطے کیے، انہیں حکومت کی طرف سے گاڑی تحفے میں دیے جانے کی خوشخبری سنائی۔

فراڈیوں نے کار گفٹ کے نام پر طلحہ طالب سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیالیے۔

جب کہ شہرز کاشف کے والد کاکہنا ہے کہ ان سے 2 لاکھ 85 ہزار روپے جمع کروانے کا کہا گيا۔

 طلحہ طالب کے والد نے درخواست وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پرشکایت کردی جب کہ  شہروز کاشف کے والد نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔

مزید خبریں :