Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
13 ستمبر ، 2021

کنگنا کی فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی

فلم کو ایمازون پرائم ویڈیو اور نیٹ فلیکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا— فوٹو:فائل
فلم کو ایمازون پرائم ویڈیو اور نیٹ فلیکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ‘تھلائی وی’ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

کنگنا کی فلم ‘تھلائی وی’ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی آنجہانی وزیراعلیٰ جے للتا کی زندگی پر بنی ہے اور یہ فلم 10 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنی۔

فلم کو ایمازون پرائم ویڈیو اور نیٹ فلیکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

اداکارہ کی اِس فلم کا مداحوں کی جانب سے سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا تھا تاہم یہ فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کئی پلیٹ فارمز پر باآسانی ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے جبکہ فلم کا بزنس بھی متاثر ہوا ہے۔ 

دوسری جانب سنیما گھروں میں فلم ریلیز کے بعد  سے اب تک 7 کروڑ 76 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرسکی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM