16 ستمبر ، 2021
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ادارے پر الزامات عائد کرنے پر وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیے۔
وفاقی وزرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال ملک نے کی۔
ذرائع کے مطابق پیمرا نے الیکشن کمیشن کو وفاقی وزرا کے الزامات والے کلپس بھجوائے جن کا اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہناہےکہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیے جس میں ان سے ادارے پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگے ہیں اور جواب طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر یلغار کردی تھی اور الزام عائد کیا کہ تھا الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔