دنیا
17 اکتوبر ، 2012

ڈیلس اور گردونواح میں ملالہ کے لیے دعائیہ تقاریب کا انعقاد

ڈیلس اور گردونواح میں ملالہ کے لیے دعائیہ تقاریب کا انعقاد

ڈیلس… راجہ زاہد اختر خانزادہ… امریکا کی ریاست ڈیلس اور گرد ونواح میں ملالہ یوسفزئی کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ملالہ یوسفزئی پر طالبان کے حملے کے بعد پوری پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج بن گئی۔ڈیلس میں سب سے بڑا پروگرام فن ایشیا رچڈسن میں منعقد کیا گیاجہاں پاکستانیوں کے علاوہ امریکی اور بھارتی کمیونیٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔دعائیہ تقریب کی نظامت کے فرائض شبنم مودگل نے کی ۔تقریب سے جان حامد ،شارق حامد ،ڈاکٹر کاظم شاہ ،مائیک غوث ،غلام جہانگیر ،راشد ڈار اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔اس موقع پر ملالہ کو ذبر دست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر بچوں نے بھی اپنے مخصوص جملوں کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف اپنی بھر پور نفرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ملالہ کے ساتھ ہیں،اس نے قوم کی بچیوں کے لیے طالبان سے جنگ لڑی اور ا س کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر فن ایشیا کی اینکر ڈاکٹر مونا کاظم نے کشور نائید کی نظم وہ جو بچیوں سے بھی ڈر گئے پڑھی جسے حاضرین نے بھر پور داد دی۔دوسری جانب سبزی منڈی کے قریب ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے کچھ عہدیدار بھی شریک ہوئے۔تقریب میں ڈاکٹر تسنیم آغا،مائیک غوث،غلام جہانگیر،جاوید احمد،قمر قاسی اور محمود شریک ہوئے۔ایک اور دعائیہ تقریب میں سوات اور بلتستان کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم قراقرم تھنکر کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں تنظیم کے صدر سراج بٹ نے ملالہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔

مزید خبریں :