Time 18 ستمبر ، 2021
پاکستان

جاوید لطیف کو شوکاز کیلئے شہباز شریف نے خود نوازشریف سے بات کی: ذرائع

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے لیے پارٹی صدر شہبازشریف نے خود پارٹی قائد نواز شریف سے بات کی۔

ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کے لیے پارٹی کے بعض رہنماؤں کا دباؤبھی تھا اور یہ کشیدگی پہلے سے چلی آرہی ہے کہ پارٹی میں بیانیہ کس کا چلے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 2018 کے وسط میں بھی جاوید لطیف کا بعض سینئر رہنماؤں سے اس بات پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار ، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن پھر بھی یہ لوگ انہیں بلا کر ملتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاوید لطیف اب شوکازنوٹس کا جواب بھرپور اندازسے دینے کی تیاری میں ہیں لیکن وہ نواز شریف کی رہنمائی چاہتے ہیں کہ کہیں ان کے جواب سے پارٹی میں مزید کشیدگی نہ بڑھ جائے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر جاوید لطیف کا جواب مفصل ہوا تو اس میں خواجہ آصف اور رانا تنویر کے بیانات کا حوالہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :