18 ستمبر ، 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی کے سینیئر رہنما میاں جاوید لطیف کو نجی ٹی وی پر دیے گئے بیان پر شوکازنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
جاوید لطیف کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر جو باتیں کیں، وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔ پارٹی نے سات روز میں جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
اس حوالے سے جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کس طرح انھیں شوکاز نوٹس دینے پر راضی ہوئے ہوں گے، وہ جانتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس چھوٹی چیز ہے، نواز شریف کہیں تو ایک سیکنڈ میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے۔