Time 21 ستمبر ، 2021
کھیل

عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، پاکستانی خواتین آخری 2 پوزیشنز پر رہیں

تاہم دونوں کھلاڑیوں نے ریس کے دوران اپنے کیریئر کی بہترین رفتار کا مظاہرہ کیا: فوٹو جیونیوز
 تاہم دونوں کھلاڑیوں نے ریس کے دوران اپنے کیریئر کی بہترین رفتار کا مظاہرہ کیا: فوٹو جیونیوز

بیلجیئم کے شہر فلینڈرز میں جاری عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی خواتین سائیکلسٹس آخری دو پوزیشنز پر رہیں۔

تاہم دونوں کھلاڑیوں نے ریس کے دوران اپنے کیرئیر کی بہترین رفتار کا مظاہرہ کیا۔

عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین انفرادی ٹائم ٹرائلز میں آخری 2 پوزیشنز پر رہیں۔

 ایونٹ میں مجموعی طور پر 49 سائیکلیسٹس نے ریس میں حصہ لیا، 30.3 کلو میٹرز کا فاصلہ پاکستان کی کنزہ ملک نے 35.7 کی اوسط اسپیڈ سے50 منٹ، 54.7 سیکنڈز میں طے کیا۔

 یہ کنزہ کے کیریئر کی انفرادی  بہترین اسپیڈ ہے، اس سے قبل ان کی اس فاصلے میں بہترین اوسط اسپیڈ34.2 تھی۔ 

کنزہ مجموعی طور پر48 ویں نمبر پر رہیں وہ پہلے نمبر پر آنے والی سائیکلسٹ سے 16 منٹ 4.84 سیکنڈز  رہیں۔

پاکستان کی دوسری سائیکلسٹ عاصمہ جان نے فاصلہ 51 منٹ، 49.31 سیکنڈز میں طے کیا جب کہ ان کی اوسط اسپیڈ 35 رہی۔

عاصمہ کی اس سے قبل اوسط اسپیڈ 30.6  تھی جب کہ عاصمہ چیمپئن شپ میں آخری  یعنی 49 ویں پوزیشن پر رہیں۔

یہ پہلا موقع تھا جب عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین بھی شریک ہوئیں۔

دونوں سائیکلسٹس کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

مزید خبریں :