پاکستان
15 فروری ، 2012

لاہور میں سینئر کی معطلی کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال

لاہور میں سینئر کی معطلی کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال

لاہور…لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو، ایم ایس اور ڈی ایم ایس کی معطلی کے خلاف ہڑتال شروع کر دی۔ ینگ ڈاکٹرز نے علاج بند کر کے ہزاروں مریضوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کے دوران پی آئی سی میں ان ڈور اور آوٴٹ ڈور میں کام بند کر دیا ہے۔ جبکہ تمام سرکاری اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے آوٴٹ ڈور میں ہڑتال کر رکھی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک دواوٴں کے ری ایکشن کے معاملے میں معطل شدہ ڈاکٹروں کو بحال نہیں کیا جاتا ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیا ہے، محکمہ صحت پنجاب خواجہ سلمان کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں :