23 ستمبر ، 2021
عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے سرکی چوٹ والوں کو اسپتال نہ لانےکا حکم دے دیا۔
عباسی شہید اسپتال کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید عمیر احمد نے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں ایم ایل او ڈاکٹر سید عمیر احمد نےکہا ہےکہ ہمارے پاس نیورو سرجری اور رات میں سی ٹی اسکین کی سہولت نہیں، ایدھی اور چھیپا ایمبولینس سے کہیں نیورو سرجری کے مریض ہمارے پاس مت لائیں۔
ڈاکٹر سید عمیر نے تصدیق کی ہےکہ انہوں نے انتظامیہ کویہ تجویز دی ہے، 12ستمبرکو نیورو سرجری کی سہولیات نہ ہونےسے نوجوان کی موت پریہ تجویز دی گئی ۔
ایدھی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق عباسی اسپتال انتظامیہ نے سرکی چوٹ والوں کو لانے سے منع کردیا ہے، ادھر چھیپا ویلفیئر نے بھی عباسی اسپتال میں سرکی چوٹ والے افرادکو نہ لانےکےحکم کی تصدیق کی ہے۔
عباسی شہید اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے جناح اسپتال کی انتظامیہ کو بھی خط لکھ کرکہا ہےکہ عباسی شہید اسپتال میں نیورو سرجری کا ڈیپارٹمنٹ غیر فعال ہے۔