پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2021

پاکستان میں کورونا سے مزید 42 اموات، مجموعی ہلاکتیں 27524 ہو گئیں

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے اور 2060 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 958 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2060 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 42 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 524 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 36 ہزار 888 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10928 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 57 ہزار 322 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 52042 ہے۔


مزید خبریں :