Time 27 ستمبر ، 2021
پاکستان

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے کم

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 31افراد انتقال کر گئے اور 1757 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 732 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1757 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 31 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد رہی جبکہ گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 597 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 40 ہزار 425 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1765 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 62 ہزار 177 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 50651 ہے۔


مزید خبریں :