15 جنوری ، 2012
سرگودھا…سرگودھا میں تین ویگنوں کے درمیان تصادم 6 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔حادثہ سرگودھا اجنالہ روڈ پر 33پھاٹک چوک کے قریب ہوا جہاں تین مختلف سمتوں سے آنے والی تیز رفتار ویگنیں آپس میں ٹکراگئیں۔ اس دوران پیچھے سے آنے والا ایک ٹرک بھی ویگنوں سے جاٹکرایا۔ حادثے میں تینوں ویگنوں کے ڈرائیوروں سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی نے دم توڑ دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔