پاکستان
Time 04 اکتوبر ، 2021

بیٹےکیخلاف جھوٹی خبر چلانے والے چینل نے معافی نہ مانگی تو عدالت جائیں گے، مریم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے صاحبزادے جنید صفدر کے نام آف شور کمپنیوں کی 'غلط' خبر چلانے پر نجی چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

 ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کےخلاف جھوٹی خبرپرچینل نےفوری معافی نہ مانگی توعدالت جاؤں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینل کے خلاف ہرجانےکا مقدمہ کروں گی، اگر خبر  یوکے ڈیسک نے نشرکی تو برطانیہ میں مقدمہ کروں گی۔

دوسری جانب  جنید صفدر نے بھی اپنے نام  آف شورکمپنی ہونے کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

جنید صفدر کا کہنا تھا کہ قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہیں، میری کوئی آف شورکمپنی نہیں، میں طالب علم ہوں اور میرا صرف ایک بینک اکاؤنٹ ہے۔

 پنڈورا پیپرز پر تحقیق کرنے والے صحافی عمر چیمہ نے  بھی جنید صفدر سمیت شریف خاندان کے کسی بھی فرد کا نام پیپرز میں ہونے کی تردید کی ہے۔

مزید خبریں :