04 اکتوبر ، 2021
خیرپور کے مندر میں ہندو لڑکے کی جانب سے خاتون گداگر کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تاریخی شہر چونڈکو کے مندر میں ہندو لڑکے کی جانب سے خاتون گداگر کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا۔
واقعے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ چونڈکو شہر کا نوجوان کاروباری ہندو لڑکا ایک گداگر کو پیسوں کی لالچ دے کر مندر میں لے گیا، لڑکے کی جانب سے گداگر کو مندر میں لے جانے کی اطلاع پر شہر کے ہندو اور مسلمان مندر میں پہنچ گئے۔
مندر کے اندر اور باہر لوگوں کا ہجوم لگنے پر لڑکا ہجوم کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔