دنیا
Time 04 اکتوبر ، 2021

پنڈورا لیکس: شاہ عبداللہ کی بیرون ملک جائیدادوں پر اردن کے شاہی محل کی وضاحت

پنڈورا پیپرز میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی 10 کروڑ ڈالر مالیت کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے شاہی محل  کی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔

اردن کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ امریکا اور برطانیہ میں فلیٹس اور گھروں کے مالک ہیں، یہ کوئی خفیہ یا نئی بات نہیں ہے۔

شاہی محل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اور سیاسی وجوہات کے باعث غیر ملکی رہائش گاہوں کو ظاہر نہیں کیا گیا۔

پنڈورا پیپرز میں اردن کے شاہ عبداللہ 10 کروڑ ڈالر کی جائیداد کے مالک نکلے ہیں اور اس حوالے سے ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ نے یہ جائیدادیں ذاتی پیسے سے خریدی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی آئی جے نے پنڈورا پیپرز کے ذریعے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے مالی امور کی تفصیلات جاری کی تھیں جس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کا نام بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :