15 فروری ، 2012
فیصل آباد …فیصل آباد میں ایک شادی شدہ خاتون پر نامعلوم شخص تیزاب پھینک کرفرار ہوگیا۔ جس سے خاتون کی پیٹھ جھلس گئی اور آنکھوں کی بینائی متاثرہ ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سدھوپورہ کی رہائشی رخسانہ خاتون گھر میں کام کاج میں مصروف تھی کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے گھرمیں گھس کر اس پر تیزاب پھینک دیا۔جس سے اس کی پیٹھ جھلس گئی اور چہرے پر تیزاب کے چھینٹے پڑنے سے اسکی آنکھوں کی بینائی بھی تاثر اور چہرہ جزوی جھلس گیاتاہم اس کے بچے خوش قسمتی سے محفوط رہے۔رخسانہ خاتون کاکہنا ہے کہ اس کا شوہر شاہد ایک فیکٹری میں کام کرتاہے۔اور صبح جب وہ کام گیا تو ایک نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہوکر اس تیزاب پھینک دیا۔اطلاع ملنے پر شاہد نے رخسانہ کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منقتل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔