06 اکتوبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائےگا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق،خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل تھے۔
ملاقات میں مردم شماری اور سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائےگا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لےکر آئےگی، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔