18 اکتوبر ، 2012
کراچی …شہید ناموس رسالت (ص)شہید علی رضا تقوی کا چہلم ۰۲ اکتوبر کو امرو ہہ گرواؤنڈ انچولی میں منعقد ہو گا۔لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے نو منتخب سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے حلف برداری کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی کاکہنا تھا کہ 16ستمبر کو لبیک یا رسول اللہ ریلی میں شریک امریکن قونصلیٹ پر دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے شہید علی رضا تقوی کا چہلم امروہہ گراؤند میں مذہبی عقیدت اور جوش و ولولہ سے منایا جائے گا۔مولانا صادق رضا کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت منعقدہ شہید علی رضا تقوی کے چہلم کے پروگرام کو لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کا عنوان دیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ذمہ داروں کے مطابق لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس ہفتہ 20 اکتوبرکو بعد نماز مغربین، امروہہ گراوٴنڈ، انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوگا۔کانفرنس سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور شہید سید علی رضا تقوی (ص) کے فرزند کریں گے جبکہ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں شرکت کے لئے علمائے اہل سنت سمیت سول سوسائٹی اور شیعہ و سنی عمائدین کو دعوت نامے دئیے جا چکے ہیں ۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے سندھ بھر سے کاروان 19 اکتوبر کو روانہ ہوں گے جو 20اکتوبر کو لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔