15 جنوری ، 2012
کوئٹہ…وادی کوئٹہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔کوئٹہ اورگردونواع میں گزشتہ رات بارش شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش سے خشک موسم کا خاتمہ ہوگیا تاہم بارش اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،کوئٹہ میں گزشتہ رات تک دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ ،ژوب اور قلات ڈویژن میں موسم ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔