پاکستان
15 فروری ، 2012

لودھراں :تاوان کی غرض سے اغوا کیاگیا بچہ قتل، ملزمان گرفتار

لودھراں …لودھراں میں شادی کی تقریب سے تاوان کے لئے اغوا کئے گئے 6 سالہ بچے کو ملزمان نے تاوان کی پوری رقم نہ ملنے پر قتل کردیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس کے مطابق 6 سالہ محمد شہباز کو لودھراں کے علاقے حسین آباد سے 4 فروری کو اغوا کیا گیا تھا، ملزمان نے مقتول کے والدین سے بچے کی رہائی کے لئے 20 لاکھ روپے تاوان مانگا ، تاہم غربت کے باعث بچے کے والدین پانچ لاکھ ہی ادا کرسکے، جبکہ ملزمان نے تاوان کی پوری رقم نہ ملنے پر اغوا کئے گئے 6 سالہ محمد شہباز کو قتل کردیا، بچے کی لاش آج صبح دریائے ستلج کے علاقے بائیس شہیداں دربار سے برآمد ہوئی تو پولیس نے علاقے کا گھیراوٴ کرکے واقعے میں ملوث تین 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اور ان کی نشاندہی پر تاوان کے لئے دئے گئے پانچ لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے۔

مزید خبریں :