19 اکتوبر ، 2012
عدن…یمن کے جنوبی شہر جار کے قریب ڈرون حملے میں القاعدہ کے کم ازکم 9 مشتبہ ارکان مارے گئے ، یہ بات مقامی اہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی ۔ اس نے کہا گزشتہ روز علی الصبح ایک امریکی ڈرون طیارے نے شمال مغربی جار میں القاعدہ ارکان کے ایک گروہ پر راکٹ مارے جس سے تمام ارکان مارے گئے “انہوں نے مزید بتایاکہ اب تک 9 لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ رہنما نادر الشدادی سمیت متعدد ارکان کی شناخت ہوگئی ہے۔