10 اکتوبر ، 2021
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ربیع الاول کی مناسبت سے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب ہوئی۔
عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔ اس دوران وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کیلئے دعا بھی کروائی۔
تقریب سے خطاب میں کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پرملک کو چلائیں گے تو ملک اوپر اُٹھے گا، سیرت النبی کا مطالعہ کرکے حیرت ہوئی کہ اسکول میں یہ کیوں نہیں پڑھائی گئی۔
خیال رہے کہ آج علی الصبح محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جبکہ ان کی نماز جنازہ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔