11 اکتوبر ، 2021
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل عرصے سے جنگ کیلئے سیاسی، سماجی، عسکری اور دیگر موضوعات پر خصوصی کالم لکھتے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے آخری کالم میں جو آج کے ادارتی صفحے پر شامل اشاعت ہے میں لکھا ہے کہ اب تک مجھے ہزاروں ہمدردوں سے نیک خواہشات بذریعہ ای میل اور واٹس ایپ موصول ہورہی ہیں۔
ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ میری صحت پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے، بس تھوڑی کمزوری ہے وہ بھی ان شااللہ جلد دور ہوجائے گی، حقیقت یہ ہے کہ میرا رب کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑے گا۔
روزنامہ جنگ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کالم ہفتہ وار شائع کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔ڈاکٹر صاحب کا آخری کالم ملاحظہ فرمائیں۔ (ادارہ)
کالم: عنوان، نعمت الٰہی