شاہ رخ کی آریان کو گلے لگانے کی ویڈیو کی ’حقیقت‘ سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر  شاہ رخ خان کے منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان کو گلے لگانے کی ویڈیو سے متعلق  قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

 تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو  جس میں شاہ رخ اور آریان کو عدالت کے باہر ایک دوسرے سے ملتے دیکھایا گیا ہے، جعلی ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں سیاہ رنگ کی جیکٹ پہنا شخص (جسے سوشل میڈیا پر شاہ رخ قرار دیا جا رہا ہے) کو نیلے رنگ کی جیکٹ پہنے شخص (مبینہ طور پر آریان خان ) سے گلے ملتے اور عدالت سے باہر کندھے پر ہاتھ ڈالے جاتا دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، عدالت کے باہر ملتے دونوں افراد شاہ رخ اور آریان نہیں ہیں کیونکہ عدالت کی جانب سے آریان سے ہر ایک کو ملنے کی اجازت نہیں ہے، عدالتی حکم کے مطابق، آریان سے  صرف شاہ رخ کی مینیجر پوجا ہی مل سکتی ہیں ۔

دوسری جانب شاہ کے گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز کا کہنا ہے کہ انھوں نے بھی اس دوران شاہ رخ خان کو گھر سے باہر نکلتے نہیں دیکھا گیا اس لیے مذکورہ ویڈیو عدالت میں دونوں کے گلے ملنے کی نہیں ہے۔

مزید خبریں :