19 اکتوبر ، 2012
برمنگھم …ملالہ یوسف زئی پہلی بار سہارا لے کر کھڑی ہوگئیں ۔ برطانوی میڈیا نے یہ بات برمنگھم میں کوئن ایلزبتھ اسپتال کے ڈاکٹروں کے حوالے سے رپورٹ میں کہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی حملے کے بعد پہلی بار سہارا لے کر کھڑی ہوئی۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق ملالہ نے اس پر اتفاق کیا کہ اس کی طبی معلومات پبلک کی جا سکتی ہیں، ان کے مطابق وہ ملالہ کی اس کے والد سے ٹیلی فون پر گفتگو کا انتظام کر رہے ہیں۔ لیکن ملالہ تاحال بات کرنے کے قابل نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ان کادماغ متاثر ہوا ہے لیکن فزیکلی ان کے دماغ کو نقصان نہیں پہنچا ۔