15 فروری ، 2012
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل انکوائری کے بعد معطل ڈاکٹروں کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا،ینگ ڈاکٹر مریضوں کو یرغمال نہ بنائیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کریں گے اور ان کے مطالبات پربھی غور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مرکزی حکومت کی ہدایت پر ایوان میں شورشراباکررہی ہے جس کا مقصد عدلیہ کے احکامات اور کرپشن سے دھیان ہٹانا ہے۔ مرکز میں بیٹھے حکمران لوٹ مار میں اتنے ماہر ہیں کہ انہوں نے پیسہ سوئس بنکوں میں رکھا ہوا ہے۔ لوٹ مارکی رقم سوئس بنکوں میں رکھنے پر پوری دنیا لعن طعن کر رہی ہے۔