15 فروری ، 2012
کراچی…سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے وزیراوررکن میں اسپیکر کو خط لکھنے کے معاملے پر شدید جھڑپ ہوگئی ، اسپیکراور وزراء کی مداخلت پر معاملے کو سنبھال لیا گیا، سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو صوبائی وزیرآغاسراج درانی نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایک معززرکن کی طرف سے انہیں بدنام کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے جس کا نوٹس لیا جائے ۔آغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ اگرانھوں پنڈورابکس کھولا تو کئی بے نقاب ہوں گے۔رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹراحمد علی شاہ نے جوابی موٴقف اختیارکیا کہ کسی وزیرکے رویئے کے خلاف اسپیکرکو شکایتی خط لکھنا جرم نہیں ہے۔ آغاسراج درانی اورڈاکٹراحمد علی شاہ کے مابین تلخ جملوں کے تبادلے کے بعدصوبائی وزراء اوراسپیکرنثارکھوڑو کی مداخلت پر معذرت کے بعد معاملہ رفع دفع کرادیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے ارکان کے مابین جھڑپ کے دوران ایوان مچھلی بازاربن گیا۔