پاکستان
Time 16 اکتوبر ، 2021

محکمہ تعلیم سندھ کا مایوس کن نتائج کے بعد اساتذہ بھرتی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ

کابینہ سے تجاویز کی منظوری کے بعد بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا، محکمہ تعلیم— فوٹو:فائل
کابینہ سے تجاویز کی منظوری کے بعد بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا، محکمہ تعلیم— فوٹو:فائل

محکمہ تعلیم سندھ  نے اساتذہ کی بھرتی کے مایوس کن نتائج کے بعد بھرتی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق محکمہ تعلیم نے تجاویز تیار کرلیں جس کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

محکمہ تعلیم نے تجویز دی ہے کہ ہر مضمون میں 45 فیصد نمبر لازمی کی شرط ختم کردی جائے اور خواتین کو پاسنگ مارکس میں مزید رعایت دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق خواتین کے پاسنگ مارکس کی حد 40 اسکور تک جا سکتی ہے جبکہ مرد اساتذہ کیلئے پاسنگ مارکس 55 ہی ہوں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی تجویز ہے کہ نرمی کے باوجود آسامی ہوئی تو نمبروں میں مزید رعایت دی جاسکتی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تجاویز کی منظوری کے بعد بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :