Time 01 اکتوبر ، 2021
پاکستان

سندھ میں پرائمری ٹیچرز کیلئے ٹیسٹ، پونے دو لاکھ امیدواروں میں سے چند ہزار پاس ہوسکے

سندھ میں جونیئر اسکول ٹیچرز کے بعد پرائمری ٹیچر کیلئے ٹیسٹ کے نتائج بھی مایوس کن رہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر میں پرائمری ٹیچرز کی 32 ہزار آسامیوں کیلئے ٹیسٹ لیے گئے اور ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ دیے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے صرف 11 ہزار امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے۔

محکمہ تعلیم سندھ  کے مطابق ٹیسٹ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب صرف 6.5 فیصد رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ ہوئے تھے جس میں ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے تھے۔

مزید خبریں :