پاکستان
20 اکتوبر ، 2012

کراچی :دہشتگردی کے میں نامزد گینگ وار ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری

کراچی…بلا ل احمد…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفیٰ میمن نے بغدادی میں راکٹ لانچر سے حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور ایک افسر سمیت 4اہلکاروں کو زخمی کرنے کے الزام میں نامزد لیاری گینگ وار کے ملزم عبدالقادر عرف ڈکیت کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ مقدمہ میں استغاثہ کے 10گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کرائے تھے تاہم کسی بھی گواہ کے بیانات کی روشنی میں ملز پر جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے مفرور ساتھیوں لیاری گینگ وار کے عمر کچھی ، شیراز عرف کامریٹ ، راشد عرف ریکھا ، عبدالجبار عرف جنگو ، واجد عرف منڈا ، شاہد بزنجو ، شمشاد سمیت دیگر 15نامعلوم کے ہمراہ 3دسمبر 2009ء کو بغدادی کے علاقے دوران گشت بکتر بند میں سوار پولیس پر حملہ کردیا اور راکٹ لانچر سے بکتر بند کو تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں بکتر بند کا ڈرائیور کانسٹیبل محمد یاسین موقع پر ہلاک اور اس وقت کے ایس ایچ او بغدادی انسپیکٹر منور سمیت 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے بعدازاں بغدادی پولیس نے ملزم کو بغدادی کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف بغدادی تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 363/2009زیر دفعہ 302/353/324/435/34PPC،3/5ایکسپلوزیوایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7ATAکے تحت مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ فاضل عدالت مفرور ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔

مزید خبریں :