پاکستان
15 جنوری ، 2012

ملکہ کوہسار مری میں ایک فٹ تک برف،راستے بند، سیاح پھنس گئے

 ملکہ کوہسار مری میں ایک فٹ تک برف،راستے بند، سیاح پھنس گئے

اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور راول پنڈی اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔بالائی علاقوں میں برف باری کے نئے سلسلے کا آغاز گذشتہ روز ہوا ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں رات سے برف باری ہورہی ہے اور اب تک تقریباً ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ راستے بند ہوگئے ہیں اور کئی مقام پر سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ مری اور آس پاس کے علاقوں میں کل رات سے بجلی بھی غائب ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :