15 فروری ، 2012
لاہور…پنجاب اسمبلی کااجلاس ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پرمتفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد ہنگامہ آرائی کاشکارہوگیا،جس پر اجلاس کو غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔دوگھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس ایوان میں آئین کے آرٹیکل 144کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کی گئی جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان نے ایک دوسرے کومبارکباد دینے کاسلسلہ جاری رہا۔ایوان میں اس وقت تلخی آگئی جب اپوزیشن لیڈڑ راجاریاض نے وزیراعلیٰ پنجاب پرتنقیدشروع کردی کہ وہ ایوان میں نہیں آتے اوریہ ان کی بیڈگورننس ہے کہ وہ حکومتی معاملات کوبہترانداز میں نہیں چلارہے۔راجاریاض کے جواب میں وزیرقانون راناثنااللہ نے طنزاًکہاکہ اپوزیشن لیدڑہمیشہ بونگی مارتے رہتے ہیں جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر راجاریاض نے احتجاج کیا اوران کے احتجاج کے پیش نظراسپیکر رانامحمد اقبال نے بونگیاں مارنے اوروزیراعلیٰ پنجاب کوقاتل اعلیٰ کہنے کے الفاظ حذف کرادئیے۔