Time 23 اکتوبر ، 2021
کھیل

انضمام الحق نے تکنیک کے لحاظ سے بابراعظم کوکوہلی سے بہتر قرار دیدیا

رنز بنانے کی جو بھوک بابر میں دکھائی دیتی ہے وہ کسی اور بیٹر میں نہیں،انضمام الحق،فوٹو: فائل
رنز بنانے کی جو بھوک بابر میں دکھائی دیتی ہے وہ کسی اور بیٹر میں نہیں،انضمام الحق،فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہےکہ بابر اعظم کی تکنیک ویرات کوہلی سے بہتر لگتی ہے، رنز بنانے کی جو بھوک بابر میں دکھائی دیتی ہے وہ کسی اور بیٹر میں نہیں۔

جیونیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں عظیم پلیئرز ہیں، لیکن جس طرح بابر بیٹنگ کر رہا ہے، مجھے لگتا ہے وہ سارے ریکارڈ توڑ دےگا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے اپنے ملک کے لیے بہت پرفارمنس دی ہے، تاہم بابر نے جتنی کرکٹ کھیلی ہے اس کے حساب سے اس کا کوہلی سے ریکارڈ بہتر ہے، بابر کو ابھی اپنے کیریئر کی اونچائی کو چھونا ہے،  بابر کا بہترین کھیل اب بھی سامنے آنا باقی ہے۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ بابر کی رنز کے لیے بھوک اس کو دوسروں سے بہتر بناتی ہے، میں نے کسی اور بیٹسمین میں رنز کی اتنی بھوک نہیں دیکھی، ویرات میں جارح  مزاجی بہت زیادہ ہے، اگر تکنیک کا موازنہ کروں تو بابر کی تکنیک ،کوہلی سے بہتر لگتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کی زندگی تیس سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہے، پاک بھارت میچ میں کوہلی پر زیادہ پریشر ہوگا، بابر پر بھی دباؤ ہوگا،کوہلی پر اضافی پریشر اس لیے ہے کہ یہ اس کا بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ ہے۔

مزید خبریں :